دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے ایسی چیز متعارف کرا دی گئی ان کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا، خواتین کے ہوش ہی اڑ گئے کیونکہ۔۔۔

دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے ایسی چیز متعارف کرا دی گئی ان کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا، خواتین کے ہوش ہی اڑ گئے کیونکہ۔۔۔


اسلام میں مردوں کو ایک ہی وقت میں چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے اور اس پر سعودی عرب میں خاصا عمل بھی کیا جاتا ہے مگر دیگر مسلم ممالک میں ایک سے زائد شادی مرد کیلئے ’وبال جان‘ بن جاتی ہے اور پہلی بیوی ایسا ”ہنگامہ“ برپا کرتی ہے کہ بے چارے مرد کو اپنی خواہش سے پیچھے ہٹنا ہی پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات من گھڑت،تسلیم نہ کیا جائے، عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا
اسلامی ملک انڈونیشیا میں یوں تک مردوں کو قانونی طور پر بھی ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت حاصل ہے مگر اب ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کیلئے مزید آسانی پیدا کر دی گئی ہے اور ایسی ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ہے جس کے ذریعے دوسری شادی کے خواہشمند افراد خواتین کیساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور دیگر لوگوں سے مشورے بھی لے سکتے ہیں۔
انڈونیشیا کے ایپلی کیشن ڈویلپر لندو پرانیاما کو AyoPoligami نامی یہ ایپلی کیشن بنانے کا خیال اس وقت آیا جب وہ ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ استعمال کر رہا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ”جب لوگ عام ڈیٹنگ ویب سائٹس پر جاتے ہیں، تو انہیں کثیر ازدواجی کی آپشن نہیں ملتی۔ انہیں دوسری، تیسری، چوتھی شادی کرنے کی آپشن کسی بھی ویب سائٹ پر نہیں ملتی کے باعث وہ خاصے مایوس ہوتے ہیں۔“
اس ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہو کر اپنی پسند کی خاتون کی پروفائل کو چیک کر سکتے ہیں اور اس سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایسے چیٹ رومز بھی موجود ہیں جن میں شامل ہو کر دیگر لوگوں سے مشاورت بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جامعہ کراچی کا لاپتہ ہونے والا اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل واپس گھر پہنچ گیا
یہ ایپلی کیشن رواں سال اپریل میں لانچ کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گئی ہے اور 10,000کے قریب افراد اس کیساتھ رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 60 فیصد تعداد مردوں کی ہے۔ تاہم ڈویلپر نے مزید لوگوں کی درخواست قبول کرنا بند کر دی ہے تاکہ کوئی جعلی اکاﺅنٹ بنا کر اس کا غلط استعمال نہ کر سکے۔

0 comments:

Post a Comment